اسلامی ترقیاتی بنک کے سپروائزری مشن جدہ برائے ایجوکیشن سیکٹر کا دورہ مظفرآباد

منگل 18 دسمبر 2018 20:22

مظفرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) اسلامی ترقیاتی بنک کے سپروائزری مشن جدہ برائے ایجوکیشن سیکٹر نے مظفرآباد کا دورہ کیا، پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ میں پراجیکٹ ڈائریکٹرسید ظہیر حسین گردیزی نے مشن کو بریفنگ دی۔ تفصیلات کے مطابق اسلامی ترقیاتی بنک کے سپروائزری مشن کے ممبران جوارا گائے اور احمد عبداللہ پانچ روزہ دورے پر مظفرآباد پہنچ گئے۔

مشن کے ہمراہ منسٹری آف اکنامک افیئر ڈویژن اسلام آباد کے ڈپٹی سیکرٹری عبدالسلام اور اسلامی ترقیاتی بنک کے نمائندہ برائے پاکستان انعام اللہ خان بھی موجود ہیں۔ پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ پہنچنے پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ بعد ازاں پراجیکٹ ڈائریکٹر اسلامی ترقیاتی بنک سید ظہیر حسین گردیزی نے مشن کو پراجیکٹ بارے تفصیلی بریفنگ دی جس پر مشن نے اطمینان کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

مشن آج اسلامی ترقیاتی بنک کے تعاون سے تعمیر ہونے والے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول بنی کمہار بانڈی ، زیر تعمیرگورنمنٹ گرلز پرائمری سکول اچھرل کا دورہ کرے گا اور سیکرٹری ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سے ان کے آفس میں ملاقات کرے گا ۔پراجیکٹ ڈائریکٹر اسلامی ترقیاتی بنک سید ظہیر حسین گردیزی، ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر عرفان اللہ خان ، مانیٹرنگ آفیسر سید صفدر بخاری، ایکسیئن عمران نقوی و دیگر آفیسران بھی ان کے ہمراہ ہونگے ۔ مشن کے آزادکشمیر کے دورہ کے دوران سید صفدر حسین بخاری بطور کوارڈی نیشن آفیسر کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :