تحصیلدار چکار ہارون الرشید اعوان نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

منگل 18 دسمبر 2018 20:22

مظفرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) تحصیلدار چکار ہارون الرشید اعوان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل پٹہکہ میں تعینات تحصیلدار ہارون الرشید اعوان کا تبادلہ کر کے انہیں چکار تعینات کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

موصوف نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا،چارج سنبھالتے ہی تحصیلدار چکار کے دفتری عملہ سے سرکاری امور بارے بریفنگ لی اور عملہ کو ہدایات جاری کیں کہ تحصیلدار آفس میں آنے والے سائلین کی فوری دادرسی یقینی بنائی جائے۔

دفتری امور التواء کا شکار کسی صورت نہیں ہونے چاہئیں۔دریں اثناء ہارون الرشید نے ایس ڈی اور برقیات چکار سے بجلی بقایاجات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ لی اور محکمہ برقیات کے ساتھ مل کر نادہندگان سے بقایاجات ریکوری کے لئے حکمت عملی مرتب کر لی تاکہ خزانہ سرکار میں اضافہ کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :