آزاد کشمیر کے ترقیاتی بجٹ پر راولاکوٹ کے عوام کا بھی حق ہے اور انہیں اس حق سے کوئی محروم نہیں کرسکتا،
وزیر مواصلات وورکس چوہدری محمدعزیز
منگل 18 دسمبر 2018 20:26
(جاری ہے)
ہجیرہ کا ضمنی الیکشن جیت کر مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے ثابت کیا ہے کہ کارکردگی کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔
راولاکوٹ حلقہ 3کے عوام کو بھی تعمیر و ترقی کے یکساں مواقع میسر ہونگے ۔ گزشتہ دور حکومت میں قومی خزانے سے اس حلقہ کے نام پر جو فنڈز جاری ہوئے ان کے استعمال کی تحقیقات ہونگی ۔ مسلم لیگی کارکنوں کے وفد کیساتھ بات چیت کے دوران چوہدری محمد عزیز نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن مسلم لیگ ن کے لئے کوئی امتحان نہیں ۔ حال ہی میں ہم سینئر پارلیمنٹیرین سردار خان بہادر خان کے انتقال کیوجہ سے خالی ہونیوالی ہجیرہ کی نشست پر بھاری اکثریت سے الیکشن جیت چکے ہیں جو مسلم لیگ ن اور حکومت آزاد کشمیر پر پونچھ کے عوام کی جانب سے بھرپور اعتماد کا واضح اظہار ہے ۔ اب سردار خالد ابراہیم کی وفات کیوجہ سے خالی ہونیوالی راولاکوٹ حلقہ 3کی نشست پر مسلم لیگی امیدوار کی انتخابی مہم میں عوام کی بھرپور شرکت اس بات کا بھرپور ثبوت ہے کہ حلقہ کے عوام مسلم لیگ ن کے ساتھ ہیں او ر تعمیر و ترقی کے عمل میں شریک ہونا چاہتے ہیں ۔ آزاد کشمیر کے ترقیاتی بجٹ پر اس حلقہ کے عوام کا بھی پورا حق ہے ۔ پیپلز پارٹی کے گزشتہ دور حکومت میں حلقہ راولاکوٹ کی عوام کیساتھ دھوکہ دہی اور فراڈ کے ذریعہ تعمیر و ترقی سے انہیں محروم رکھا گیا ۔ ایک بار پھر بعض موسمی اور حادثاتی لیڈر مختلف لبادہ اوڑھ کر راولاکوٹ کے عوام کو تعمیر و ترقی کے حق سے محروم کرنے کی سازش کررہے ہیں ۔ حلقہ راولاکوٹ کے تعلیم یافتہ بیروزگار نوجوانوں کیلئے مسلم لیگ ن کی حکومت امید کی آخری کرن ہے ۔ اسی وجہ سے ضمنی الیکشن میں نوجوانوں کی بھرپور شرکت ثابت کررہی ہے کہ پونچھ کے غیور عوام اپنے حق کے حصول کے لئے مسلم لیگ ن کے ساتھ کھڑے ہیں ۔30دسمبر کو انشاء اللہ مسلم لیگ ن کا امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگا۔ ایک سوال پر چوہدری محمد عزیز نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے امیدوار کی جانب سے انتخابی مہم کے دوران غلط بیانی اور دروغ گوئی کے ذریعہ پھیلائی جانیوالی مہم گمراہی ہے ۔ عوام باشعور ہوچکے ہیں اور اچھے برے کی تمیز رکھتے ہیں ۔ راجہ فاروق حیدر خان پانچ سال کے لئے وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں ۔ انہیں اپنی جماعت کی پارلیمانی پارٹی کی مکمل تائید و حمایت حاصل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 30دسمبر کا سورج تمام حقائق روشن کردے گا۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.