نواز شریف اور مریم نواز کسی قسم کی عوامی رابطہ مہم کا حصہ نہیں بنیں گے

مسلم لیگ ن نے ہرحال میں خاموشی اختیار کرنے سے فیصلہ کرلیا ہے۔کسی بھی قسم عوامی رابطہ مہم شروع نہیں ہو گی،طلعت حسین کا دعویٰ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 18 دسمبر 2018 19:40

نواز شریف اور مریم نواز کسی قسم کی عوامی رابطہ مہم کا حصہ نہیں بنیں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 دسمبر2018ء) :معروف صحافی طلعت حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کی جانب سے عوامی رابطہ مہم کا حصہ بننے کی خبر بالکل جھوٹ ہے۔مسلم لیگ ن کے رہنما کے مطابق مسلم لیگ ن ایسی کسی بھی عوامی مہم کا آغاز نہیں کر رہی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نوازشریف اورپارٹی صدر شہبازشریف کی زیرصدارت پارلیمنٹ میں ہاؤس میں اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔

جس میں پارٹی کی تنظیم سازی، سیاسی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی سے متعلق مشاورت کی گئی۔اجلاس میں نیب کی انتقامی کاروائیوں سے متعلق بھی معاملات زیربحث آئے۔ اجلاس میں مسلم لیگ نواز کی ملک بھر میں از سر نو تنظیم سازی کرنے کے معاملات بھی زیرغور آئے۔

(جاری ہے)

اس اجلاس کے بعد ب باوثوق ذرائع کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اس ماہ دسمبر کے آخر میں سے عوامی رابطہ مہم شروع کرنےجارہی ہے۔

چھوٹے بڑے لیول پر پارٹی کنونشن منعقد کئے جائیں گے ۔یہ بھی کہا جارہا ہے کہ نواز شریف بھی ان کنونشنز میں خاموشی توڑیں گے اور مسلم لیگ ن کی جانب سے منعقد کئیے جانے والے کنونشنز سے خطاب کریں گے۔اگر نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس کیس میں سزا ہو گئی تو ان کی جانب سے مریم نواز خطاب کیا کریں گی۔یہ عوامی مہم 30 دسمبر سے شروع ہونا تھی اور یہ خبر آج کے اخبارات میں بھی لگی جس سے مسلم لیگ ن کے کارکنان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

تاہم تازہ ترین معلومات کے مطابق مسلم لیگ ن کے کارکنان کے لیے مایوس کن خبر یہ ہے کہ ایسی کوئی رابطہ مہم شروع نہیں ہونےجارہی جس میں نواز شریف اور مریم نواز عوام مہم کا حصہ بنیں گے۔معروف صحافی سید طلعت حسین نے بتایا کہ ان کی مسلم لیگ ن کے رہنما سے بات چیت ہوئی ہے اور انہوں نے ایسی کسی بھی عوام مہم چلانے کی تردید کردی۔انکا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ کسی بھی تنازعے کا حصہ نہیں بنے گی ،اس وقت پیپلز پارٹی اور اسٹیبلشمنٹ کے معاملات چل رہے ہیں اس سے پیپلز پارٹی کو خود ہی نمٹنا ہوگا۔