بے نظیر بھٹو شہید نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ، اوشنا سہیل، سارہ محبوب، عیشا جواد، بختاور اور مہوش دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں

منگل 18 دسمبر 2018 20:31

بے نظیر بھٹو شہید نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ، اوشنا سہیل، سارہ محبوب، ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) بے نظیر بھٹو شہید نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ میں اوشنا سہیل‘ سارہ محبوب ‘ عیشا جواد‘ بختاور حیدر‘ مہوش چشتی‘ خنشا بابر اور ہانیہ نوید نے اپنے اپنے میچز جیت کر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

بوائز سنگل انڈر 18 کے پہلے رائونڈ کے مقابلوں میں رایان جواد ‘ سکندر امین‘ فیضان شاہد‘ سائم دانش‘ اعظم سجاد اور موسیٰ چوہدری نے اپنے اپنے میچز جیت کر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

بوائز سنگلز انڈر 14 کے دوسرے رائونڈ کے مقابلوں میں محمد طٰحہ عمان‘ حمزہ رومان ‘ کاشان عمر‘ سمیع زیب‘ حامد اسرار ‘ طلحہ خان‘ عزیر خان اور احمد نائل نے اپنے اپنے میچز جیت کر تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ بوائز گرلز سنگلز انڈر 10 کے پہلے رائونڈ کے مقابلوں میں حمزہ رومان‘ عبدالواسع‘ جمال شاہ‘ عبدالباسط‘ حازک عاصم‘ عبدالرحمان اور علی زین نے اپنے اپنے حریفوں کو شکست دے کر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

متعلقہ عنوان :