وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت چار گھنٹے طویل اجلاس

ریونیو،توانائی،ماحولیات،اطلاعات و ثقافت،ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن اورخوراک کے محکموں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ کے محکموں کی کارکردگی،100روز میں کیے جانے والے اقدامات اور مستقبل کے لائن آف ایکشن پر سوالات

منگل 18 دسمبر 2018 20:31

وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت چار گھنٹے طویل اجلاس
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں چار گھنٹے طویل اجلاس منعقد ہوا،جس میں ر یو نیو ، تو ا نا ئی ، ما حو لیا ت ، ا طلا عا ت و ثقافت،ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن اورخوراک کے محکموں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ نے محکموں کی کارکردگی،100روز میں کیے جانے والے اقدامات اور مستقبل کے لائن آف ایکشن پر سوالات کئے۔

وزیراعلیٰ نے استفسار کیا کہ محکموں کے اقدامات و اصلاحات سے عوام کو کیا فائدہ پہنچا وزیراعلیٰ نے 100روزمیں عوام کی زندگی میں بہتری کے اقدامات کی تفصیلات تحریری طور پر طلب کرلیں-وزیراعلیٰ نے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ محکموں کوکارکردگی دکھانا ہوگی اوراہداف کا حصول یقینی بنانے کے لئے شب وروز کام کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ بجلی چوری اور انرجی سیونگ کے لئے اقدامات یقینی بنائے جائیں۔

آلودگی سے پاک ماحول کیلئے حکومت پنجاب اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔محکمہ ماحولیات کے موثراقدامات سے سموگ سے بچاؤ ممکن ہوا ہے ۔انہوںنے کہاکہ پنجاب کی لوک ثقافت کے فروغ کیلئے کلچر کیلنڈر تیار کیا جائے ۔محکمہ خوراک گندم اورگنے کے بارے میں مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھ کے پالیسی مرتب کرے۔وزیراعلیٰ کو متعلقہ وزراء اورسیکرٹریز نے 100روزہ کارکردگی اورمستقبل کے پلان کے بارے میں بریفنگ دی۔اجلاس میں صوبائی وزراء ملک محمدانور،محمد اختر،حافظ ممتاز احمد،فیاض الحسن چوہان،سمیع اللہ چوہدری،چیف سیکرٹری، ترجمان پنجاب حکومت ڈاکٹر شہبازگل، متعلقہ سیکرٹریز اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔