سانحہ چکرا گوٹھ میں ملوث کامران مادھوری سمیت 5 ملزمان کی ضمانت منظور

منگل 18 دسمبر 2018 20:45

․کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ چکرا گوٹھ میں ملوث ایم کیوایم کے مبینہ ٹارگٹ کلر کامران مادھوری سمیت 5 ملزمان کی ضمانت منظور کرلی ہے۔سندھ ہائیکورٹ نے سانحہ چکرا گوٹھ میں مبینہ طور پر ملوث کامران مادھوری سمیت پانچ ملزمان کی ضمانت منظور کرلی۔ ملزمان کو فی کس 5لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانیکا حکم دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ملزمان پرچکرا گوٹھ میں پولیس وین پر حملے کا الزام ہے۔ اس واقعے میں متعدد پولیس اہلکار قتل اور زخمی ہوگئے تھے۔اس سے قبل ملزم کامران مادھوری کو11میں سی4مقدمات میں ضمانت مل چکی ہے۔ اس کیس میں دیگر ملزمان میں سہیل کمانڈو، محسن،علاوالدین بھی شامل ہیں۔ ملزمان کیخلاف انسدادِ دہشت گردی عدالت میں مقدمہ زیرِسماعت ہے۔انسدادِ دہشت گردی عدالت نے ملزمان کی درخواستِ ضمانت مسترد کردی تھی۔ ملزمان کے خلاف زمان ٹان تھانے میں مقدمہ درج ہے۔ یہ واقعہ 2011 میں پیش آیا تھا۔