شاباش زلفی بخاری۔۔۔۔۔۔۔۔

شاہ محمود قریشی نے برٹش ائیرویز کی جانب سے پروازیں شروع کرنے کا کریڈٹ زلفی بخاری کو دے دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 18 دسمبر 2018 19:55

شاباش زلفی بخاری۔۔۔۔۔۔۔۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 دسمبر 2018ء) :شاہ محمود قریشی نے برٹش ائیرویز کی جانب سے پروازیں شروع کرنے کا کریڈٹ زلفی بخاری کو دیتے ہوئے ان کی کوششوں کو سراہا۔برطانوی ہائی کمشنر کی کاوشوں کی بھی تعریف کی۔تفصیلات کے مطابق رٹش ائیر ویز نے دوبارہ پاکستان سے پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق برٹش ائیرویز کی پروازوں کی بحالی سے پاکستان پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا۔

اس حوالے سے برطانوی ہائی کمشنر نے پریس کانفرنس بھی کی ہے۔برطانوی ہائی کمشنر رچرڈ کراؤڈر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیکورٹی کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔برٹش ائیر وزیر اگلے سال سے اسلام آباد سے لندن روٹ کا آغاز کر دے گا۔برٹش ائیر ویز ہفتے میں 3 فلائٹ آپریشن کرے گی۔

(جاری ہے)

برطانیہ میں ڈیڑھ ملین لوگوں کی جڑیں پاکستان میں ہیں۔برطانوی سفارتکاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں امن کی بحالی خوش آئند ہے۔

پاکستان آرمی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت قربانیاں دی ہیں۔ جب کہ اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کا دنیا بھر سے رابطہ چاہتے ہیں۔ہم برٹش ائیر ویز کا پاکستان سے دوبارہ پروزیں شروع کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔پاکستان سے دوبارہ پروازیں شروع کرنے پرہم برطانیہ کے شکر گزار ہیں۔ برطانوی فضائی کمپنی نے 10سال پہلے پاکستان کے لیے آپریشنز بند کر دئیے تھے اور برٹس ائیرویز نے 2008ء میں اسلام آباد کے میریٹ ہوٹل بم دھماکے کے بعد اپنا آپریشن معطل کیا تھا۔

دوسری جانب پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ہمیں آگے ہی جانا ہے۔ پاکستان میں امن واستحکام آرہا ہے۔ دہشتگردی کیخلاف کامیاب جنگ کے ثمرات آنا شروع ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پروازوں کا آپریشن بحال کرنے پر برٹش ایئرویز کے شکرگزارہیں۔

میجر جنرل آصف غفورنے کہا کہ قوم اور سکیورٹی فورسز کی امن واستحکام کیلئے دہائیوں سے جاری لمبی کوششیں رنگ لانا شروع ہوگئیں۔ واضح رہے وفاقی حکومت نے سرمایہ کاری سے متعلق بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے، برٹش ایئرویز نے دوبارہ پاکستان سے پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
دوسری جانب شاہ محمود قریشی نے برٹش ائیرویز کے اس اقدام کا کریڈٹ زلفی بخاری اور پاکستان میں موجود برطانوی ہائی کمشنر کو دے دیا۔انکا کہنا تھا کہ اس فیصلے کو سن کر خوشی ہوئی۔شاباش زلفی بخاری۔۔۔۔ہم برطانوی ہائی کمشنر کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔برٹش ائیرویز کا یہ اقدام دہشت گردی کے خلاف ہمارے اقدامات کے معترف ہونے کے مترادف ہے۔