مریم اورنگزیب کی نواز شریف اور زر داری کے درمیان رابطوں کی خبرکی تردید

میڈیا سے درخواست ہے کہ قیاس آرائی پر مبنی خبروں سے گریز کرے ،ْبیان

منگل 18 دسمبر 2018 20:58

مریم اورنگزیب کی نواز شریف اور زر داری کے درمیان رابطوں کی خبرکی تردید
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زر داری کے درمیان رابطوں کی خبر کی تردید کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

مریم اور نگزیب نے ایک بیان میں کہاکہ محمد نواز شریف اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے درمیان رابطوں کے حوالے سے خبر درست نہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ میڈیا سے درخواست ہے کہ قیاس آرائی پر مبنی خبروں سے گریز کرے۔