Live Updates

نیشنل بینک نے ایف پی سی سی آ ئی وزیراعظم پاکستان ایوارڈ جیت لیا

منگل 18 دسمبر 2018 21:01

نیشنل بینک نے ایف پی سی سی آ ئی وزیراعظم پاکستان  ایوارڈ جیت لیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 دسمبر2018ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر اینڈانڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) نے 42 ویں ایف بی سی سی آئی ایکسپورٹ ایوارڈ 2017-18 کے موقع پر بینکنگ ومالیاتی شعبہ میں نمایاں خدمات کے لئے نیشنل بینک آف پاکستان کو وزیراعظم پاکستان کے ایوارڈ سے نوازا ہے اسلام آباد کے جناح کنوینشن سنٹر میں منعقدہ ایوارڈ کے تقسیم کی تقریب کے موقع پر یہ انعام دیا گیا ہے نیشنل بینک آف پاکستان کے صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر طارق جمالی کو وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے ایوارڈ پیش کیا گیا یہ ایوارڈ نیشنل بینک کی قوم کے لئے خدمات اور بزنس کمیونٹی ، صنعتی شعبہ کے لئے مالیاتی معاونت سمیت مالیاتی شعبہ کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرنے پر نیشنل بینک کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے دیا گیا ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات