وزیراعلیٰ کی نارووال میں سکول وین کے زخمی بچوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت

منگل 18 دسمبر 2018 21:04

وزیراعلیٰ کی نارووال میں سکول وین کے زخمی بچوں کو علاج معالجے کی بہترین ..
لاہور ۔18دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے نارووال میں ٹرین کی سکول وین کو ٹکر کے واقعہ کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے بچوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔