وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا برطانوی ایئر ویز کی طرف سے پاکستان میں فلائیٹ آپریشن شروع کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم

منگل 18 دسمبر 2018 21:07

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا برطانوی ایئر ویز کی طرف سے پاکستان میں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے برطانوی ایئر ویز کی طرف سے پاکستان میں فلائیٹ آپریشن شروع کرنے کے فیصلہ کا خیرمقدم کیا ہے۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ برطانوی ایئر ویز کی طرف سے پاکستان میں فلائیٹ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ انتہائی خوش آئند ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار عباس بخاری مبارکباد کے مستحق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ مشترکہ کاوشوں پر برطانوی ہائی کمشنر کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں، یہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے دہشت گردی کے خلاف کامیاب آپریشن اور قیام امن کیلئے کی جانے والی مسلسل کوششوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔