سورج مکھی کاشت کو فروغ دیکر قیمتی زرمبادلہ کمایا جاسکتا ہے، عامر رسول

منگل 18 دسمبر 2018 21:11

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) : ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت پیسٹ وارننگ ڈاکٹر عامر رسول نے کہا ہے کہ سورج مکھی کاشت کو فروغ دیکر قیمتی زرمبادلہ کمایا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

حکومت پنجاب سورج مکھی کی کاشت پر 5000روپے فی ایکٹر سبسڈی بھی فراہم کررہی ہے جس کا مقصد زیادہ پیداواری حصول کویقینی بنانا ہے وہ محکمہ زراعت پیسٹ وارننگ کے زیر اہتمام چک نمبر592گ ب تاندلیانوالہ میں کاشتکاروں کا اجتماع سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کسانوں کو سورج مکھی اُگائیں اور زیادہ منافع کمائیں کے بارے میں آگاہی دی۔

اور کہا کہ ہماری آب وہوا تیلدار اجناس کی کاشت کے لئے موزوں ہے۔انہوں نے کہا کہ زرعی ادویات کے اثرات سے محفوظ رہنے کے لئے مربوط طریقہ ہائے انسدادہی اپنانا چاہیے اورفصلوں کو ضرررساں کیڑوں سے بچاکر پیداوارمیں اضافہ ممکن ہے۔اس موقع پر زراعت افسران محمدعرفان،فضل الہیٰ بھٹی،ترقی پسند کاشتکاررانا محمد جاوید اوردیگر کسان بھی موجود تھے۔