Live Updates

گورنر سندھ کی حیدرآباد آمد ، جاوید جونیجو کی نماز جنازہ میں شرکت کی

مرحوم جاوید جونیجو کے صاحبزادوں امید علی جونیجو اوراسد جونیجو سے اظہار تعزیت

منگل 18 دسمبر 2018 21:22

گورنر سندھ کی حیدرآباد آمد ، جاوید جونیجو کی نماز جنازہ میں شرکت کی
حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) گورنر سندھ کی حیدرآباد آمد ، جاوید جونیجو کی نماز جنازہ میں شرکت، سندھ کے سابق بیروکریٹ ،جم خانہ کلب حیدرآباد کے صدر اور پی ٹی آئی کے رہنما جاوید جونیجو کا انتقال ہو گیا انہیں گذشتہ روز دل کا دورہ پڑا تھا جو جان لیوا ثابت ہوا ان کی نماز جنازہ سندھی مسلم ہاؤسنگ سوسائٹی کی جامع مسجد کے باہر گول پارک میں ادا کی گئی جس میں گورنر سندھ عمران اسمعٰیل ، پی ٹی آئی کے رہنما صداقت جتوئی، مسلم لیگ سندھ کے صدر سید شاہ محمد شاہ ، ترقی پسند پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی ، سندھ آباد گار بورڈ کے ڈاکٹر ذوالفقار یوسفانی ، سندھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر فتح محمد برفت ، لیاقت میڈیکل یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر منیر جونیجو ،سابق ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر ہادی بخش جتوئی، پی ٹی آئی حید آباد کے مقامی رہنماؤں ، سیاسی کارکنوں ، آبادگاروں ، تاجروں اورصنعت کاروں نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی گورنر سندھ عمران اسمعیٰل نے مرحوم جاوید جونیجو کے صاحبزادے اور پی ٹی آئی حیدرآباد کے صدر امید علی جونیجو ، دوسرے صاحب زادے اسد جونیجو سے اظہار تعزیت بھی کیا اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی جاوید جونیجو حیدرآباد کی مقبول شخصیت تھے وہ کئی سندھ میں مختلف سرکاری محکموں کے سربراہ اور سکریٹری بھی رہے جبکہ جم خانہ کلب کے کئی مرتبہ سکریٹری و صدر بھی منتخب ہو ئے وہ گذشتہ سال پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ وزیر اعظم عمران خان کی حیدرآباد آمد کے موقع پر تحریک انصاف میں شامل ہو ئے تھے جب کہ ان کا ایک بیٹا امید علی جونیجو ضلع حیدرآباد کا صدر بھی ہے انہیں گذشتہ روز دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا مرحوم کی تدفین کینٹ قبرستان میں عمل میں آئی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات