معاشی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے سرمایہ کاری کا فروغ ناگزیر ہے، زاہد بخاری

منگل 18 دسمبر 2018 21:22

لاہور۔18 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) چیئرمین پاکستان انٹرپرنیورزفورم آصف خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو معاشی استحکام کے لیے مزید دور رس اقدامات کرنا ہونگے تاکہ پاکستان کو آئی ایم ایف کی ملکی معیشت کے بارے میں کڑی شرائط سے نجات مل سکے، ان خیالات کا اظہار انہوںنے پاکستان انٹرپرنیورز فورم کے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، آصف خان نے کہا کہ وزیراعظم کے بیرون ملک کامیاب دوروں سے ملک کی معاشی صورتحال میں بہتری آئی ہے اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے،انہوںنے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ، ملکی پیداوار بڑھانے اورسی پیک روٹس پر قائم 9 نئے اقتصادی زونز میں نئی صنعتوں کے قیام پر توجہ دی جائے نیز کاروباری لاگت میں کمی لائی جائے، خام مال پر ریگولیٹری ڈیوٹی کا خاتمہ کیا جائے تاکہ حکومت کا صنعتی ترقی کا ویژن پورا ہوسکے اور ملک معاشی طور پر مستحکم ہوسکے، انہوں نے مزیدکہا کہ ڈیوٹیوں اور ٹیکسوں میں کمی کرکے نہ صرف مقامی صنعتوں کو ریلیف دیا جاسکتا ہے بلکہ غیر ملکی سرمایہ کاری کا ماحول بھی بہتر بنایا جاسکتا ہے،انہوںنے کہا کہ معاشی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے سرمایہ کاری کا فروغ ناگزیر ہے۔