سندھ ہائی کورٹ حیدرآباد بینچ میں اتائی ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی سے متعلق مقدمہ کی سماعت ، عدالت کا مہم تیز کرنے کا حکم

منگل 18 دسمبر 2018 21:38

حیدرآباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) سندھ ہائی کورٹ حیدرآباد سرکٹ بینچ میں اتائی ڈاکٹرز کے خلاف کاروائی سے متعلق مقدمہ کی سماعت ، عدالت کا مہم تیز کرنے کا حکم ، سندھ ہائی کورٹ حیدرآباد سرکٹ بینچ میں اتائی ڈاکٹرز کے خلاف کاروائی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت میں ڈائریکٹر جنرل صحت سندھ ڈاکٹر مبین میمن پیش ہو ئے، انہوں نے اتائی ڈاکٹرز سے متعلق کاروائی کی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جس کے بعد عدالت عالیہ نے رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور محکمہ صحت سندھ کو حکم دیا کہ بدین ، ٹنڈو محمد خان ، ٹنڈو الہیار اور میر پورخاص میں اتائی ڈاکٹرز کے خلاف سخت کاروائی کی جائے ، 2دن میں اسکی رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔

متعلقہ عنوان :