نصیرآبادڈویژن کے مختلف اضلاع میں شجرکاری مہم کے تحت ڈیڑھ لاکھ سے زائدمختلف اقسام کے پودے لگائے اورتقسیم کئے گئے ، ناظم جنگلات نصیرآبادڈویژن

منگل 18 دسمبر 2018 21:43

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) ناظم جنگلات نصیرآبادڈویژن محمد امین مینگل نے کہا ہے کہ گرین پاکستان پروگرام اورمحکمہ جنگلات کی جانب سے نصیرآبادڈویژن کے مختلف اضلاع میں سال 2018؁ء میں شجرکاری مہم کے تحت ڈیڑھ لاکھ سے زائدمختلف اقسام کے پودے لگائے اورتقسیم کئے گئے جن میں سرکاری تعلیمی ،سوشل سیکٹرز،زمینداروں کاشتکاروں اورآرمی کے ادارے شامل ہیں سرسبز بلوچستان محکمہ جنگلات کی پالیسی ہے درختوں سے ماحول میں بہتری آنے کے ساتھ ساتھ آلودگی سمیت سموگ جیسے خطرات سے بھی بآسانی چھٹکارہ پایا جاسکتا ہے آج پوری دنیا ماحولیاتی آلودگی کے باعث موسمیاتی تبدیلی کا شکاربن چکی ہے درختوں کی کٹائی اورنئے پودے نہ لگانے کے باعث موسمی درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے جو خطرناک حد تک پہنچے کے بعدبرے اثرات مرتب ہورہے ہیں اس کے تدارک کیلئے وزیراعظم پاکستان اوروزیراعلیٰ بلوچستان درخت لگائے مہم کو مزید موثربنانے کیلئے اہم اقدامات اٹھارہے ہیں جس کے ثمرات بہت جلد عوام تک آئیں گے حکومت نے گرین پاکستان پروگرام کی کامیابی کے بعد اب بلین ٹری سونامی پروجیکٹ کا آغازکررہی ہے جس کے تحت 2019؁ء مین بلوچستان سمیت ملک نصیرآباد ڈویژن میں بڑی تعدادمیں پودے ،اورکلمیں لگائی جائیں گی عوام بڑھ چڑھ کر اس مہم کا حصہ بنیں جس کیلئے ہمارامحکمہ پیش پیش ہے ان خیالا ت کا اظہار انہوںنے ضلعی فاریسٹ آفسیران کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں جھل مگسی کے ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسرفریداحمد رند، جعفرآباد کے ڈی ایف اوسمندرخان کھوسہ،ضلع کچھی کے ڈی ایف اوخداددادخان خجک،آر ایف او محمدا کبررند اور نصیرآباد کے آرایف او شیردل خان ڈومکی سمیت دیگر نے شرکت کی اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے ڈی ایف اوزنے بتایا کہ سال 2018؁ء میں شجرکاری مہم کے تحت ضلع نصیرآباد میں سترہ ہزارسے زائدپودے لگائے اورتقسیم کئے گئے جبکہ جھل مگسی اورضلع کچھی میں ایک لاکھ سے زائدمختلف اقسام کے پودے سرکاری اداروں سکولوں اورآرمی کے اداروںکو فراہم کئے گئے اسی طرح جعفرآباد میں بھی تیس ہزار سے زائد پودے زمینداروں کاشتکاروں اودیگر کمیونٹی میں تقسیم کئے گئے جبکہ محکمہ جنگلات کی قائم نرسریوں سے بھی عوام کو بلاامیتازپودے دیئے جارہے ہیں ناظم جنگلات نصیرآبادڈویژن محمد امین مینگل نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت سمیت کمشنراورڈپٹی کمشنر زکے تعاون سے محکمہ جنگلات شجرکاری مہم کوکامیاب بنارہی ہے انہوںنے کہاکہ سرسبز ماحول ہماری بقاء کیلئے ناگزیر ہے نصیر آباد ڈویژن کو سرسبز بنانے کیلئے تمام وسائل کو استعمال کریں گے جنگلات کی افادیت اور اہمیت انتہائی اہمیت کی حامل ہے جنگلات ہمارے ماحول کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں جنگلات وجنگی حیات کی فلاح وبہبود کیلئے محکمہ جنگلات کے آفیسران اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں تاکہ جس بے دردی کے ساتھ جنگلات کی کٹائی اور جنگی حیات کا شکار کھیلا جاتا ہے اس کی روک تھام ممکن بنائی جاسکے انہوں نے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے کیونکہ جب تک درخت لگارہے گا آپ کو سایہ بھی دیتا رہے گا ساتھ ہی آپ کو ثواب بھی ملتا رہے گا ماحول سے آلودگی کا خاتمہ بھی ہوگا جب ماحول صاف ہوگا تو صحت مند معاشرہ وجود میں آئے گا ۔