سندھ ہائی کورٹ میں این آئی سی ایل میں کرپشن اسکینڈل کا معاملہ

عدالت نے ملزموں کی درخواست پر نیب سے 15 جنوری کو جواب طلب کرلیا

منگل 18 دسمبر 2018 21:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) سندھ ہائی کورٹ میں این آئی سی ایل میں کرپشن اسکینڈل کا معاملہ، عدالت نے ملزموں کی درخواست پر نیب سے 15 جنوری کو جواب طلب کرلیا۔منگل کوسابق چیئرمین این آئی سی ایل ایاز خان نیازی اور دیگر کی ضمانت پر رہائی سے متعلق درخواستوں کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی۔

(جاری ہے)

جہاں عدالت نے ایاز خان نیازی، امین قاسم دادا اور دیگر کی درخواستیں غیر موثر قرار دے دیں،سرکاری وکیل نے کہاکہ ملزموں کو احتساب عدالت سے کرپشن ثابت ہونے پر سزا ہوچکی ہے، ایاز خان نیازی کے وکیل نے کہاکہ ملزموں کی درخواستیں ضمانت قبل از گرفتاری تصور کی جائیں،عدالت نے ملزموں کی درخواست پر نیب سے 15 جنوری کو جواب طلب کرلیا۔