سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ چکرا گوٹھ میں ایم کیوایم کے مبینہ ٹارگٹ کلر کامران مادھوری سمیت پانچ ملزمان کی ضمانت منظور کرلی

منگل 18 دسمبر 2018 21:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ چکرا گوٹھ میں ایم کیوایم کے مبینہ ٹارگٹ کلر کامران مادھوری سمیت پانچ ملزمان کی ضمانت منظور کرلی ہیں۔منگل کوسندھ ہائی کورٹ میں سانحہ چکرا گوٹھ میں گرفتار ایم کیوایم کے مبینہ ٹارگٹ کلز کامران مادھوری سمیت پانچ ملزمان کی جانب سے درخواست ضمانت دائر کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

جہاں عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزمان کو فی کس 5لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کاحکم دیتے ہوئے ضمانت منظور کرلی۔سرکاری وکیل کا اپنے دلائل میں کہا کہ ملزمان پر چکرا گوٹھ میں پولیس وین پر حملے کا الزام ہے،واقعہ میں 10پولیس اہلکار قتل اور متعدد زخمی ہوگئے تھے، دیگر ملزمان میں سہیل کمانڈو،محسن،علاوالدین بھی شامل ہیں ، ملزمان کیخلاف انسداددہشت گردی عدالت میں مقدمہ زیرسماعت ہے جہاںعدالت نے ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی،ملزمان کے خلاف زمان ٹائون تھانہ میں مقدمہ درج ہے۔