سپریم کورٹ رجسٹری نے سندھ ہائی کورٹ فیصلے کے خلاف میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول اسپتال لاڑکانہ کی اپیل مسترد کردی

منگل 18 دسمبر 2018 21:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) سپریم کورٹ رجسٹری نے سندھ ہائی کورٹ فیصلے کے خلاف میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول اسپتال لاڑکانہ کی اپیل مسترد کردی۔منگل کوٹیچنگ اسپتالوں کا کنٹرول میڈیکل یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کو دینے کا معاملہ پر سندھ ہائی کورٹ فیصلے کے خلاف میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول اسپتال لاڑکانہ کی اپیل کی سماعت ہوئی۔

جہاں عدالت نے سول اسپتال لاڑکانہ کی نظر ثانی اپیل مسترد کردی ،جسٹس مشیر عالم نے دوران سماعت کہاکہ کیا سندھ حکومت نے تمام اسپتالوں کے معاملات ٹھیک کر لیے۔

(جاری ہے)

جسٹس منیب اختر نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ آپ چاہتے ہیں ٹیچنگ اسپتالوں کا انتظام میڈیکل یونیورسٹیز کو نہ دیا جائے۔ٹیچنگ اسپتالوں سے براہ راست کیسے ڈاکٹرز نکلیں گے معلوم ہے۔سرکاری وکیل نے عدالت میں موقف اختیارکیاکہ سندھ ہائی کورٹ نے تمام ٹیچنگ اسپتالوں کو میڈیکل یونیورسٹیز کے وائس چانسلر کے ماتحت کرنے کا حکم دیا۔

وائس چانسلر کیسے ٹیچنگ اسپتالوں کے امور چلا سکتے ہیں۔ٹیچنگ اسپتالوں کا تمام انتظامیہ کنٹرول میڈیکل یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کو نہیں دیا جا سکتا۔ٹیچنگ اسپتالوں کا انتظام براہ راست سیکرٹری صحت کا معاملہ ہے۔