واٹر بورڈ پانی کی ترسیل اور واٹر ٹینکر کی تعداد میں اضافہ کرے، ڈپٹی کمشنر ضلع غربی

منگل 18 دسمبر 2018 21:46

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) کراچی ضلع غربی میں پینے کے صاف پانی کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے ادارہ فراہمی و نکاسی آب ترسیل کے نظام اور واٹر ٹینکر کی تعداد میں اضافے کیلئے اقدامات کو یقینی بنائے۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ بات ڈپٹی کمشنر ضلع غربی زاہد حسین میمن نے واٹر بورڈ کے فوکل پرسن اور ضلع غربی میں تعینات ادارہ فراہمی آب کے متعلقہ افسران و ذمہ داران کے ساتھ ہونے والے اجلاس میں کہی۔

اجلاس میں ضلع غربی میں K3 اور حب ڈیم سے فراہم کئے جانے والے پانی کی ترسیل اور نظام کو موثر بنانے کے ساتھ ساتھ مزید پانی کی فراہمی کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ ادارہ فراہمی آب کے ذمہ داران نے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ حب ڈیم میں پانی کی سطح میں کمی کے باعث ضلع غربی میں پانی کا بحران پیدا ہوا ہے، واٹر بورڈ کے افسران اور متعلقہ انجینئر ضلع غربی میں پانی کی فراہمی کے حوالے سے شب و روز مصروف عمل ہیں، ضلع غربی کے متاثرہ علاقوں میں جہاں پانی کی فراہمی طویل عرصہ سے بند ہے وہاں ٹینکر کے ذریعے پانی کی سپلائی کو ممکن بنایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت دی کہ اورنگی، سائٹ، بلدیہ، کیماڑی اور گڈاپ میں پانی کی کمی سے متاثرہ علاقوں میں ٹینکر کی سپلائی میں اضافہ کیلئے اقدامات کریں۔ اجلاس میں متعلقہ افسران کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنرز بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :