رحیم یارخان، موٹرسائیکلوں میں تصادم 35سالہ شخص دم توڑگیا

منگل 18 دسمبر 2018 21:47

رحیم یارخان ۔ 18 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) تیزرفتاری کے باعث موٹرسائیکلوں میں تصادم 35سالہ شخص دم توڑگیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز چوک سویترا کار ہائشی35سالہ وزیر علی اپنی موٹرسائیکل پر رقبہ کی جانب جارہا تھا کہ تیزرفتاری کے باعث موٹرسائیکل سامنے سے آنے والے موٹرسائیکل سوار سے دھماکے سے ٹکراگیا جس کے نتیجہ میں 35سالہ وزیر علی سر پر لگنے والی گہری ضرب کے باعث زخموں کی تاب نہ لاتے موقع پر ہی دم توڑگیا جبکہ دوسرا موٹرسائیکل سوار معمولی زخمی ہوگیا ۔

متعلقہ عنوان :