حیدرآباد میں پولیس مقابلہ ، 2ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ، تعلق کراچی سے ہے

منگل 18 دسمبر 2018 21:51

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) حیدرآباد میں پولیس مقابلہ ، 2ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ، تعلق کراچی سے ہے۔ سائٹ ایریا تھانہ کی حدود میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا جس میں 2ڈاکو زبیر احمد ولد نثار راجپوت سکنہ اورنگی ٹاؤن کراچی ،عابد ولدمحمد داؤدسکنہ رام سوامی کراچی کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

دونوں ڈاکوؤں کو پاؤں میں گولی لگی ہے اور انہیں سول اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے ڈاکوؤں کے قبضہ سے 2 ٹی ٹی پسٹل مع گولیوںکے علاوہ ڈیڑھ تولہ سونے کا کڑا ایک سونے کی چوڑی اور ایک مسروقہ موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے ڈاکوؤں نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نی28نومبر کو چھوٹکی گھٹی میں عظیم نامی ایک تاجر کے گھر ڈکیتی کی تھی۔ واضح رہے کہ اس گروہ کے تین ارکان پہلے ہی گرفتار ہو چکے ہیں، دوسری جانب تھانہ اے سیکشن پولیس نے جہاں زیب عرف لالہ ولد سید کبیر علی اور سید ماجد علی عرف مجو ولد خورشید حسین کو 2ٹی ٹی پسٹل کے ساتھ گرفتار کرلیا ہے -