مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دیدی گئی

منگل 18 دسمبر 2018 21:51

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جو مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی امور کو مؤثر بنانے کیلئے حکمت عملی سمیت دیگر امور کے حوالہ سے اپنا کردار ادا کرے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ایڈوائزری کمیٹی میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سردار ایاز صادق، احسن اقبال، خواجہ محمد آصف، رانا تنویر حسین، رانا ثناء الله اور مریم اورنگزیب شامل ہوں گی۔ ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس (آج) بدھ کو طلب کیا گیا ہے جس میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالہ سے پارٹی لائحہ عمل اور ایوان کے دیگر امور سے متعلق مشاورت بھی کی جائے گی۔