ظاہری خوبصورتی کے ساتھ انسان کا باطن بھی صاف ہونا بہت ضروری ہے

نیب کرپٹ افراد کو خوبصورت بنانے کی کوشش کر رہا ہے، فیاض الحسن چوہان

منگل 18 دسمبر 2018 21:54

ظاہری خوبصورتی کے ساتھ انسان کا باطن بھی صاف ہونا بہت ضروری ہے
لاہور۔18دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ظاہر کے ساتھ ساتھ انسان کا باطن بھی دلکش ہونا چاہیے۔ ہیر ڈریسرز اور بیوٹیشنز کا کام لوگوں کے ظاہر کو نکھارنا ہے۔ یہ بھی ایک فن ہے اور موجودہ دور میں ان کی اہمیت اور ضرورت سے انکارکسی طورممکن نہیں ہے۔ ظاہری خوبصورتی کے ساتھ انسان کا باطن بھی صاف ہونا بہت ضروری ہے۔

میرے خیال میں بیوٹی پارلرز اور نیب ایک ہی مقصد کے لیے کام کر رہے ہیں۔ یعنی بیوٹی پارلرز انسان کا ظاہر سنوار رہے ہیں اور با طنی گندگی کی صفائی کے لیے نیب جیسا ادارہ بہترین کام کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت نے الحمرا میں آل پاکستان ہیئر ڈریسرز اینڈ بیوٹیشنز فیڈریشن کے زیرا ہتمام بیوٹیشن کورس مکمل کرنے والے افراد کے درمیان اسناد تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ میں آل پاکستان ہیئر ڈریسرز اینڈ بیوٹیشنز فیڈریشن کے عہدیداران کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو بنا کسی لالچ کے بہترین فنی تعلیم دے رہا ہے۔ بعد ازاں کرپٹ سیاستدانوں پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سابق حکمرانوں نے خصوصا آل شریف نے غریب عوام کا جو مال لوٹا ہے اس کی واپسی کے لیے نیب کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔