گوجرانوالہ پولیس نے جواء کھیلتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتارکرلیا

منگل 18 دسمبر 2018 21:54

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) گوجرانوالہ پولیس نے جواریوں اور منشیات فروشوںکے خلاف کارروائی کر کے جواء کھیلتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ تفصیلات کے مطابق گرفتار کئے گئے ملزمان میں عبدالجبار ولد محمد یاسین قوم راجپوت، افضال احمد ولد محمد منشاء قوم جٹ راں، محمد اسحاق ولد اشفاق قوم راجپوت اور بابر ولد جان مسیح قوم عیسائی سکنائے فیروزوالہ کو جواء کھیلتے جبکہ محمد ابرار ولد محمد صادق قوم کھرل فقیر محلہ جنڈیالہ باغوالہ نئی آبادی فیروزوالہ کو معہ پوست اور محمد عثمان ولد محمد یوسف قوم آرائیں سکنہ محلہ بھوپال والا کو معہ دس لیٹر شراب گرفتار کر لیا۔

ملزمان کے خلاف انسدادِ قمار بازی ایکٹ ، امتنا ع ِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے کارروائی کا تحرک کیا جار ہا ہے ۔

(جاری ہے)

علاقے کے مکینوں نے تھانہ فیروزوالہ پولیس کی طرف سے کی گئی کا رروائی کو خراج تحسین پیش کیا جب کہ سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر معین مسعود نے ایس ایچ او تھانہ فیروزوالہ سجادعلی اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاہے کہ منشیات فروش معاشرے کے ناسور ہیں ۔ تا حکم ثانی کریک ڈاؤن جاری رہے گا ۔انہوںنے کہا کہ کریک ڈاؤن کے نتیجہ میں بہتر کارکردگی کے حامل پولیس افسران کے لئے تعریفی اسناد جب کہ ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو محکمانہ سزا دی جائے گی۔