فضل حکیم قائمہ کمیٹیوں کے ممبرمقرر

منگل 18 دسمبر 2018 22:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) ضلعی ترقیاتی مشاورتی کمیٹی سوات کے چیئرمین فضل حکیم خان کو داخلہ و قبائلی امور، خوراک اور ریلیف و آباد کاری کے محکموں کیلئے قائمہ کمیٹیوں کا ممبر مقرر کردیا گیا ہے اس کا اعلان صوبائی اسمبلی کی جانب سے جاری کردہ تین الگ الگ اعلامیوں میں کیاگیا ہے۔