کمشنر کراچی کی جانب سے کراچی کو تین زونز میں تقسیم کرنے کا فیصلہ

سماجی، اقتصادی اور ثقافتی ورثہ کی بنیاد پر زونز بنائے گئے ہیں، افتخار علی شالوانی

منگل 18 دسمبر 2018 22:05

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) کمشنر کراچی افتخار علی شالوانی نے کراچی کو سماجی، اقتصادی اور ثقافتی ورثہ کی بنیاد پر تین زونز میں تقسیم کردیا ہے، اس سلسلے میں انہوں نے منگل کو ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں کہا گہا ہے کہ کراچی تین زونز میں تقسیم کیا جائے گا، زونز ڈائون ٹائون، اولڈ ٹائون اور اپ ٹائون کہلائیں گے۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن میں ہر زون کے علاقہ کی تشریح کی گئی ہے جس کے مطابق ڈائون ٹائون میںکراچی کے بزنس زونز اور شہر کے مرکزی علاقہ شامل ہوں گے۔ اولڈ ٹائون میں وہ علاقے جس میں تاریخی و ثقافتی اہمیت کی قدیم عمارتیں اور شاہراہیں قائم ہیں، شامل ہیں جبکہ اپ ٹائون میں وہ علاقے شامل ہیں جہاں نئے اور اعلی معیار کے رہائشی علاقے اور شاپنگ مالز واقع ہیں۔

متعلقہ عنوان :