کراچی کو تین حصوں میں تقسیم کردیا گیا

جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق تین زونز میں ڈاؤن ٹاؤن، اولڈ ٹاؤن اور اپ ٹاؤن شامل ہیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 18 دسمبر 2018 22:03

کراچی کو تین حصوں میں تقسیم کردیا گیا
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-18 دسمبر 2018ء) :کمشنر کراچی نے شہر قائد کو 3 حصوں میں تقسیم کر دیا ۔نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق تین زونز میں ڈاؤن ٹاؤن، اولڈ ٹاؤن اور اپ ٹاؤن شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے جس کو منی پاکستان ہونے کا درجہ بھی حاصل ہے۔شہر کراچی کو پاکستان کی اقتصادی بیک بون کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔

اس کے باوجود پاکستان کا یہ صنعتی شہر گوناگوں مسائل کا شکار ہے۔دنیا کا ساتواں اور پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہونے کے باوجود کراچی گندگی اور سیوریج زدہ نظام سے اٹا پڑا ہے، گندگی اور مچھروں کی بہتات کے باعث بہت سے شہری مختلف موذی امراض کا شکار ہیں، ہر محلے، ہر گلی کے نکڑ اور چوراہے پر کچرے کے ڈھیر دکھائی دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

اسپتالوں کی حالت ناگفتہ بہ ہے جبکہ ٹریفک کے مسائل بھی عروج پر ہیں۔

اتنے بڑے شہر کو سنبھالنا بھی ایک پرانا انتظامی مسئلہ تھا تاہم تازہ ترین خبر کے مطابق کراچی کو تین زونز میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔کمشنر کراچی کی جانب سے ان زونز کو ڈاؤن ٹاؤن، اولڈ ٹاؤن اور اپ ٹاؤن قراردیا گیا ہے اور ان کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔جاری کئیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق اولڈ ٹاؤن میں شہر کی تاریخی عمارتوں اور شاہراہوں والے علاقے شامل ہیں ۔ ڈاؤن ٹاؤن میں بزنس زونز اور شہر کے مرکزی علاقے شامل ہوں گے۔تیسرے زون یعنی اپ ٹاؤن میں نئے اور اعلیٰ معیار کے رہائشی علاقے اور شاپنگ مالز شامل ہیں۔                                                                                     

متعلقہ عنوان :