قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ فری دکھانے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت

منگل 18 دسمبر 2018 22:13

قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ فری دکھانے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت
ملتان ۔18دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے شہریوں کے مطالبے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے مقامی حکام کو قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ فری دکھانے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے اس سلسلے میں چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور درخواست کی کہ جنوبی پنجاب کے شائقین کرکٹ کو ٹورنامنٹ کی جانب راغب کرنے کیلئے سٹیڈیم میں میچ دیکھنے کیلئے ٹکٹ کی پابندی ختم کرتے ہوئے انٹری فری کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ تمام کرکٹ میچوں کو فری دکھانے کیلئے ٹکٹ ختم کرکے پھرپور آگاہی مہم بھی چلائے اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے بتایا کہ چیئرمین پی سی بی نے ضلعی انتظامیہ کے اس مطالبے پر فوری عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی ہے۔شہریوں کو میگا ایونٹ سے کسی صورت محروم نہیں رہنا چاہیے کیونکہ طویل عرصے کے بعد ملتان میں قومی کرکٹ کی رونقیں بحال ہوئی ہیں۔