بابا ے قوم حضرت قائد اعظم ؒ کے یوم پیدائش کے سلسلے میں طلباء کے درمیان تقریری مقابلے منعقدہوں گے

منگل 18 دسمبر 2018 22:13

بابا ے قوم حضرت قائد اعظم ؒ کے یوم پیدائش کے سلسلے میں طلباء کے درمیان ..
ملتان ۔18دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) ملتان آرٹس کونسل ملتان کے زیر اہتمام بابا ے قوم حضرت قائد اعظم ؒ کے یوم پیدائش کے سلسلے میں پندرہ سال کے طلبا کے درمیان تقریری مقابلہ بعنوان"قائد اعظم ایک عظیم راہ نما"مورخہ 19دسمبر2018 بروز بدھ صبح 9 بجے گورنمنٹ سمرا پبلک ہائی سکول بالمقابل جی پی او آفس(جنرل پوسٹ آفس) ڈیرہ اڈہ ملتان میں منعقد ہوگا جبکہ طالبات کے درمیان تقریری مقابلہ مورخہ 20 دسمبر 2018 بروز جمعرات صبح 9 بجے گورنمنٹ مسلم گرلز ہائی سکول کلمہ چوک ملتان میں منعقد ھوگا اول'دوئم اور سوئم آنے والے طلبا کے علاوہ ہر کیٹگری میں دو دو طالب علموں کو حوصلہ افزاء کے انعامات بھی دیئے جائیں گیجبکہ شرکت کرنے والے تمام طلبا اور طالبات کو ملتان آرٹس کونسل کی طرف سے شرکت کے سرٹیفیکیٹ بھی دیئے جائیں گے شرکت کے خواہشمند طالب علم فون نمبر 03017453206 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :