محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی کا پہلا کا نو وکیشن 16جنوری کومنعقدہوگا

منگل 18 دسمبر 2018 22:14

ملتان ۔18دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی کے پہلے کا نو وکیشن کا انعقاد 16جنوری 2019کو کیا جائے گا۔ کانووکیشن کی صدارت جامعہ کے چانسلرو گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کرینگے ۔

(جاری ہے)

پہلے کانووکیشن میں زرعی جامعہ کے دو پاس آئوٹ ہونے والے پائینر ز سیشنز2012-2016 اور2013-2017 کے طلباء و طالبات میں ڈگریاں تقسیم کی جائینگی اس کے علاوہ ان سیشنز میں ٹاپ کرنے والے طلباء و طالبات میں میڈل اور تعریفی اسناد بھی تقسیم کی جائیںگی ۔