Live Updates

تحریک انصاف کے سینئر رہنما انتقال کر گئے

muhammad ali محمد علی منگل 18 دسمبر 2018 22:26

تحریک انصاف کے سینئر رہنما انتقال کر گئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 دسمبر2018ء) تحریک انصاف کے سینئر رہنما انتقال کر گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب، خیبرپختوںخواہ اور مرکز میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف سوگ میں ڈوب گئی ہے۔ حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما مختار چوہدری انتقال کر گئے ہیں۔

(جاری ہے)

مختار چوہدری تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صدر تحریک انصاف پنجاب اعجاز چوہدری کے والد تھے۔ مختار چوہدری گزشتہ کچھ عرصہ سے علیل تھے اور لاہور کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ نجی ہسپتال میں دوران علاج ہی منگل کے روز مختار چوہدری انتقال کر گئے۔ تحریک انصاف کی قیادت سمیت دیگر جماعتوں کے رہنماوں نے بھی مختار چوہدری کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات