Live Updates

نواز شریف کے دیرینہ ساتھی، سابق ن لیگی رکن اسمبلی ملک عباس کھوکھر انتقال کر گئے

muhammad ali محمد علی منگل 18 دسمبر 2018 22:43

نواز شریف کے دیرینہ ساتھی، سابق ن لیگی رکن اسمبلی ملک عباس کھوکھر انتقال ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 دسمبر2018ء) نواز شریف کے دیرینہ ساتھی، سابق ن لیگی رکن اسمبلی ملک عباس کھوکھر انتقال کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق ایک ہی روز میں پاکستانی سیاست 2 سینئر سیاستدانوں سے محروم ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک جانب پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما مختار چوہدری انتقال کر گئے ہیں، تو دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن بھی اپنے دیرینہ رہنما سے محروم ہوگئی ہے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کے دیرینہ ساتھی، ن لیگ کے سابق رکن اسمبلی ملک عباس کھوکھر انتقال کر گئے ہیں۔ ملک عباس کھوکھر سابق وزیراعظم نواز شریف کے قریبی ساتھیوں میں سے ایک سمجھے جاتے تھے۔ ملک عباس کھوکھر کا انتقال لاہور میں ہوا۔ ملک عباس کھوکھر کے انتقال پر ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین اور رہنماوں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات