مری پولیس نے خاتون سیاح پر تشدد کرنیوالے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا

مری میں سیاحوں کے تحفظ کیلئے ہر ممکن وسائل و اقدامات کو بروئے کار لایا جائے گا،سی پی او راولپنڈی عباس احسن

منگل 18 دسمبر 2018 22:56

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 دسمبر2018ء) تھانہ مری پولیس نے خاتون کے ساتھ تشدد کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم کو اے ایس پی مری فریال فرید کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ٹیم نے گرفتار کیا ،سی پی اوراولپنڈی عباس احسن نے مری میں سیاح خاتون اور اہل خانہ پر مقامی ایجنٹوں کے تشدد کا نوٹس لیا تھا جس پر تشدد کے واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف تھانہ مری میں مقدمہ درج کیاگیا تھا مقدمہ کے اندراج کے بعد فوری طور پر ایس پی صدر ڈویثرن طاہر مقصود کی براہ راست نگرانی میں اے ایس پی مری سرکل فریال فرید کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی جنہوں نے مقدمہ میں مطلوب7 افراد کوگرفتار کیا بعد ازاں مقدمہ میں نامزد مرکزی ملزم محمد ندیم کو بھی گرفتار کرلیا گیا ملزمان کو گرفتاری کے بعد شناخت پریڈ کے لئے جیل منتقل کیا جائے گا سی پی او راولپنڈی عباس احسن نے کہا کہ مری میں سیاحوں کے تحفظ کے لئے ہر ممکن وسائل و اقدامات کو بروئے کار لایا جائے گا مری میں اسی سلسلہ میں خصوصی ہیلپ ڈیسک قائم کردئے گئے ہیں اور تمام ہجوم والے مقامات پر اضافی نفری اور ڈالفن فورس کو خصوصی گشت کے لئے تعینات کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :