راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں ،34ملزمان گرفتار

گرفتار افراد میں8اشتہاری،6مفرور بھی شامل،قبضہ سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی گئی

منگل 18 دسمبر 2018 22:56

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 دسمبر2018ء) راولپنڈی پولیس نے اشتہاریوں ،عدالتی مفروروں،منشیات فروشوںاورناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائی میں8شتہاریوں اور6مفروروں سمیت34 ملزمان گرفتار کر کے 6220گرام چرس،81لیٹر کھلی شرا ب،4 بوتل شراب،5 پستول 30بور مع 16رونداور 1رپیٹرگن مع2روندبرآمد کرلئے تھانہ ٹیکسلا پولیس نے انتہائی مطلوب اشتہاری قیصر مسعود ، تھانہ کینٹ پولیس نے اشتہاری سعد ، تھانہ سٹی پولیس نے اشتہاری خلیل ، تھانہ نیوٹائون اشتہاری افتخار ، تھانہ مندرہ پولیس نے اشتہاری کامران ، تھانہ چونترہ پولیس نے اشتہاری طاہر ، تھانہ آر اے بازار پولیس نے خاتون اشتہاری مسماة علینہ اور مسماة علیشہ ، تھانہ صدرواہ پولیس نے عدالتی مفرور خالد جبکہ تھانہ گنجمنڈی پولیس نے عدالتی مفرور علی ، ذیشان ، اکرام ، فیاض اورعزیز کو گرفتار کر کے متعلقہ تھانوں میں منتقل کر دیاادھرتھانہ صادق آباد پولیس نے رفاقت سے 1260گرام چرس ، فضل الرحمان سے 1060گرام چرس، تھانہ صدر بیرونی پولیس نے وحید سے 1460گرام چرس، تھانہ نصیر آباد پولیس نے بلال سے 1640گرام چرس، تھانہ سول لائن پولیس نے جنید سے 200گرام چرس، تھانہ واہ کینٹ پولیس نے عبدالبلال سے 300گرام چرس،تھانہ رتہ امرال پولیس نے جاوید سے 300گرام چرس، تھانہ نصیر آباد پولیس نے قدوس سے 20لیٹر کھلی شراب ، تھانہ رتہ امرال پولیس نے بابر سے 20لیٹر کھلی شراب، جانسن سے 10لیٹر کھلی شراب، تھانہ بنی پولیس نے ذوالفقار سے 6لیٹر کھلی شراب، تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے خلیل سے 5لیٹر کھلی شراب، تھانہ روات پولیس نے اکرم سے 20لیٹر کھلی شراب ، عدنان سے 4بوتل شراب، تھانہ پیر ودھائی پولیس نے ارسلان سے 1 پستول 30مع 5روند ، تھانہ بنی پولیس نے غیو ر سے 1 پستول 30بور مع 2روند ، تھانہ مورگاہ پولیس نے عاطف سے 1 پستول 30بور مع 2روند، تھانہ نصیر آباد پولیس نے عامر سے 1 پستول 30بور مع 5روند جبکہ تھانہ ویسٹریج پولیس نے سجاد سے 1 پستول 30بور مع 2روند اور ثاقب سے 1 رپیٹر گن مع 2روند بر آمد کرلئے۔