Live Updates

شیخ رشید سیاسی طور پر زندہ رہنے کیلئے آصف زرداری کے خلاف بیان بازی کر رہے ہیں ،سعید غنی

منگل 18 دسمبر 2018 22:56

شیخ رشید سیاسی طور پر زندہ رہنے کیلئے آصف  زرداری کے خلاف بیان بازی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 دسمبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ شیخ رشید سیاسی طور پر زندہ رہنے کے لئے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف بیان بازی کر رہے ہیں تاکہ میڈیا میں جگہ ملے۔

(جاری ہے)

شیخ رشید کی طرف سے سابق صدر کے خلاف متواتر بیان بازی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید ایسی لاوارث سیاسی لاش ہے جسے ہر روز ایک نئے سیاسی تابوت کی ضرورت ہوتی ہے۔

موصوف بدزبانی کے وہ دیہاڑی دار مزدور ہیںکل ماضی کی طرح پھر عمران خان کے خلاف بیان بازی کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی وی کیمرے دیکھ کر شیخ رشید کی زبان کے بریک فیل ہو جاتے ہیں مگر انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ ان کی سیاست نالہ لئی میں غرق ہو چکی ہے جتنا جلدی شیخ رشید وفاداری اور زبان تبدیل کرتے ہیں اتنی دیر صرف گرگٹ ہی رنگ بدلتا ہے۔ن
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات