صد رعارف علوی اچانک ایوان سٹاف کیفے ٹیریا میں ملازمین کے ساتھ کھانا کھانے پہنچ گئے

صدر کو اپنے درمیان دیکھ کر سٹاف کا خوشگوار حیرت کا اظہار ،سیلفیاں بھی بنوائیں

منگل 18 دسمبر 2018 22:59

صد رعارف علوی اچانک ایوان سٹاف کیفے ٹیریا میں ملازمین کے ساتھ کھانا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 دسمبر2018ء) صدر مملکت عارف علوی اچانک ایوان سٹاف کیفے ٹیریا میں ملازمین کے ساتھ کھانا کھانے پہنچ گئے۔ صدر مملکت کو اپنے درمیان دیکھ کر سٹاف نے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا اور سیلفیاں بھی بنوائیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایوان صدر سٹاف کو حیران کر دیا صدر مملکت عارف علوی نے ایوان صدر سٹاف کے لئے مخصوص کیفے ٹیریا میں لنچ کرنے پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

اور سٹاف کیفے ٹیریا میں بیٹھے ملازمین کے ساتھ کھانا کھایا صدر مملکت نے ملازمین کے ساتھ بیٹھ کر کیفے ٹیریا میںروایتی کھانوںکا لطف اٹھایا۔ ایوان صدر کا سٹاف صدر مملکت کو اپنے درمیان کھاتے پیتے دیکھ کر خوشگوار حیرت میںمبتلا ہو گئے۔ ملازمین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے صدر مملکت عارف علوی کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں۔ صدر مملکت عارف علوی سٹاف کیفے ٹیریا میںآئے تو کئی دلچسپ مناظر بھی دیکھنے کو ملے۔ صد رمملکت نے خود قطار میںلگ کر کھانا لیا۔ اور تاریخ کو کچھ ایسے دہرایا کہ ایک ہی صف میںکھڑے ہو گئے محمود و ایاز ، نہ کوئی بندہ رہا نہ کوئی بندہ نواز۔