کوئٹہ،جمعیت علماء اسلام ف کے رہنما وامیدوار پی بی 26کوئٹہ مولانا ولی محمد ترابی نے کی سینیٹرسراج الحق سے ملاقات

پر باہمی امور ،ضمنی الیکشن ،ایم ایم اے میں شامل ممبرجماعتوں سے رابطے ،مشاورت سمیت علاقائی صورتحال پر گفتگو کی گئی

منگل 18 دسمبر 2018 22:59

کوئٹہ،جمعیت علماء اسلام ف کے رہنما وامیدوار پی بی 26کوئٹہ مولانا ولی ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 دسمبر2018ء) جمعیت علماء اسلام ف کے رہنما وامیدوار پی بی 26کوئٹہ مولانا ولی محمد ترابی نے کوئٹہ میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سنیٹر سراج الحق سے ملاقات کی اس موقع پر جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی ،جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ،نائب امیر مولانا عبدالکبیر شاکر ،رکن جماعت اسلامی وحلقہ پی بی 26سے امیدوار کمانڈر فضل محمد نورزئی،جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ کے امیر حافظ نورعلی ،صوبائی سیکرٹری اطلاعات عبدالولی خان شاکربھی موجودتھے اس موقع پر باہمی امور ،ضمنی الیکشن ،ایم ایم اے میں شامل ممبرجماعتوں سے رابطے ،مشاورت سمیت علاقائی صورتحال پر گفتگو ہوئی اس موقع پرجمعیت علماء اسلام ف کے رہنما وامیدوار حلقہ پی بی 26مولانا ولی محمد ترابی نے اس حلقہ میں حمایت کی گزارش کی اس موقع پر جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی ، جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ ،ضلعی امیر حافظ نور علی نے بتایا کہ حکومت سازی ،حلقہ میں کاغذات نامزدگی ،امیدوار کا تعین دیگرقوم پرست جماعتوں سے اتحاد سمیت ہر معاملہ پر جے یوآئی نے ایم ایم اے کے ممبر جماعتوں کو یکسر نظر اندازکردیاہے کوئی مشاورت نہیں ہورہی قوم پرستوں سے تو مذاکرات وملاقات کیے جارہے ہیں مگر ایم ایم اے کے بنیادی اصول وطریقہ کارکو چھوڑ کر دیگر جماعتوں کو ہرمشاورت وفیصلوں میں نظرانداز کرنا مناسب نہیں جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی ، جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ ،ضلعی امیر حافظ نور علی نے بتایا کہ ہم چاہتے ہیںکہ مولانا ولی محمدترابی کامیاب ہواورتمام تر اعتراضات وتحفظا ت کے باوجود ہماری کوشش ہوگی کہ مولانا ولی محمدترابی کامیاب ہو مگر اب تک ہم نے باہمی مشاورت نہیں کیا باہمی مشاورت کے بعد ہی جلدفیصلہ کرکے آگاہ کریں گے ۔