کوئٹہ ، بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کا میڈیکل انٹری ٹیسٹ کا فیصلہ ابھی تک نہیں ہوا ہے،ترجمان

منگل 18 دسمبر 2018 22:59

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 دسمبر2018ء) بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کے تر جمان کے مطابق اب تک یونیورسٹی انتظامیہ نے یہ فیصلہ نہیں کیا ہے کہ میڈیکل انٹری ٹیسٹ یونیورسٹی خود لیگی یا کسی تھرڈ پارٹی کے ذریعے منعقد کرائی گی البتہ یہ طے ہوا ہے کہ اس بار میڈیکل انٹری ٹیسٹ فیصد شفاف ہوگا پنجاب میں لگ بھگ 80ہزار طلبائ/طالبات کا ٹیسٹ اگر یو نیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور شفاف طریقے سے لے سکتی ہے تو بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز صرف 6 ہزار طالبعلموں کا ٹیسٹ کیوں نہیں لے سکتی اس مرتبہ ٹیسٹ اور داخلے مکمل طور پر میرٹ کے مطابق اور شفاف انداز میں منعقد ہو نگے تمام فیصلے یونیورسٹی اور طلبائ/طالبات کی بہتری میں میرٹ کے مطابق ہونگے۔

متعلقہ عنوان :