64 ویں نیشنل ٹریک مینز اور 13 ویں نیشنل ویمنز ٹریک سائیکلنگ چیمپئن شپ آرمی نے جیت لی

منگل 18 دسمبر 2018 23:22

64 ویں نیشنل ٹریک مینز اور 13 ویں نیشنل ویمنز ٹریک سائیکلنگ چیمپئن شپ ..
لاہور۔17 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے اشتراک سے منعقد ہونیوالی 64 ویں نیشنل ٹریک مینز اور 13 ویں نیشنل ویمنز ٹریک سائیکلنگ چیمپئن شپ 2018ء آرمی نے جیت لی، ارسلان انجم مردوں کے مقابلے جبکہ صبیحہ زاہد خواتین ایونٹس کی فاتح قرار پائیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سائیکلنگ ویلیو ڈروم میں منعقد ہو نے والی چیمپیئن شپ میں پاکستان آرمی کے سائیکلسٹوں نے مردوں اور خواتین ایونٹس میں گولڈ میڈل جیت کر چیمپئن شپ جیت لی، مینز ایلیٹ، مینز جونیئر، ویمنز ایلیٹ میں آرمی نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ ویمنز جونیئر میں پنجاب پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہیں،چیمپئن شپ میں شریک سائیکلسٹوں نے ویلیو ڈروم کی ٹوٹ پھوٹ کی شکایات کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملک کے واحد ویلیو ڈروم کی مرمت کرائی جائے اور بین الاقومی معیار کے مطابق کیا جائے تاکہ کھلاڑی یہاں پریکٹس کر کے دنیا کا مقابلہ کر سکیں، چیمپئن شپ کے اختتام پر ڈی جی سپورٹس پنجاب نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے، اس موقع پر ایجوکیٹر ایلیٹ کیمپس کے بچے اور بچیوں نے رنگا رنگ ایروبک شو بھی پیش کیا۔