Live Updates

دنیا کو نفرت انگیزی اور تشدد پر اکسانے والے مواد کے خلاف ایک آواز بننا ہو گا،

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آزادی اظہار رائے پر کامل یقین رکھتی ہے، سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد کو روکنے کیلئے بین الاقوامی ریگولیٹری طریقہ کار وضع کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان ایک جدید جمہوری ریاست ہے جہاں ذرائع ابلاغ اور عدلیہ آزاد، سول سوسائٹی متحرک اور فعال ہے، کینیڈا پاکستان کے حوالہ سے ٹریول ایڈوائزری میں نرمی کرے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی کینیڈین ہائی کمشنر وینڈی کرسٹائن گیلمور سے گفتگو

منگل 18 دسمبر 2018 23:22

دنیا کو نفرت انگیزی اور تشدد پر اکسانے والے مواد کے خلاف ایک آواز بننا ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ دنیا کو نفرت انگیزی اور تشدد پر اکسانے والے مواد کے خلاف ایک آواز بننا ہو گا، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آزادی اظہار رائے پر کامل یقین رکھتی ہے، سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد کو روکنے کیلئے بین الاقوامی ریگولیٹری طریقہ کار وضع کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان ایک جدید جمہوری ریاست ہے جہاں ذرائع ابلاغ اور عدلیہ آزاد، سول سوسائٹی متحرک اور فعال ہے، کینیڈا پاکستان کے حوالہ سے ٹریول ایڈوائزری میں نرمی کرے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کینیڈا کی ہائی کمشنر وینڈی کرسٹائن گیلمور سے یہاں ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے منگل کو یہاں وزیر اطلاعات سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آزادی اظہار رائے پر کامل یقین رکھتی ہے، سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد کو روکنے کیلئے بین الاقوامی ریگولیٹری طریقہ کار وضع کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک جدید جمہوری ریاست ہے، پاکستان میں ذرائع ابلاغ اور عدلیہ آزاد، سول سوسائٹی متحرک اور فعال ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کینیڈین فلمسازوں کو شمالی علاقوںمیں فلموں کی عکسبندی کی دعوت دیتے ہیں، فارن میڈیا کیلئے ویزے کے عمل کو آسان بنانے پر غور کر رہے ہیں۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ کرتار پور راہداری کا کھلنا بڑی اہمیت کا حامل ہے اور پاکستان کی جانب سے امن کیلئے ایک اہم قدم ہے، اگلے سال کرتارپور کے دورے پر آنے والے کینیڈین اور امریکی سکھوں کو تمام سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ کینیڈا پاکستان کے حوالہ سے ٹریول ایڈوائزری نرم کرے، پاکستان ایک پرامن اور محفوظ ملک ہے، پاکستان اور کینیڈا تاریخی طور پر مضبوط تعلقات میں بندھے ہوئے ہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ کینیڈا میں موجود 4 لاکھ پر مشتمل پاکستانی کمیونٹی تعلقات کو مزید بہتر اور مضبوط بنانے کا اہم ذریعہ ہے۔ کینیڈین سفیر نے وزیر اطلاعات کی طرف سے کینیڈا کی سکھ برادری کو آئند سال کرتارپور راہداری کے حوالہ سے سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات