گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی اور وزیراعلیٰ جام کمال خان کی ملاقات

منگل 18 دسمبر 2018 23:22

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی اور وزیراعلیٰ جام کمال خان کے درمیان کوئٹہ میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں اور انتظامی معاملات سے متعلق تفصیلی بات چیت ہوئی۔