گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی سے نوابزادہ حاجی میر لشکری رئیسانی کی قیادت میں نمل کوئٹہ کی ملاقات

منگل 18 دسمبر 2018 23:22

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی سے بی این پی کے رہنما اور ممتاز قبائلی شخصیت نوابزادہ حاجی میر لشکری رئیسانی کی قیادت میں نمل کوئٹہ کے وفد نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں نمل کوئٹہ کے ریجنل ڈائریکٹر عبدل رؤف اچکزئی نے ادارے کی کارکردگی کے بارے میں بریف کیا اور کوئٹہ میں نمل یونیورسٹی کیلئے نئی عمارت کی فراہمی کی درخواست کی۔ گورنر نے وفد کو نئی بلڈنگ کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

متعلقہ عنوان :