مالکن کی غیر موجودگی میں ذہین طوطا ایمزون پر پسندیدہ چیزوں کا آرڈر دیتا ہے

Ameen Akbar امین اکبر منگل 18 دسمبر 2018 23:34

مالکن کی غیر موجودگی میں ذہین طوطا  ایمزون پر پسندیدہ  چیزوں کا آرڈر ..

ایمزون کے ورچوئل اسسٹنٹ ایلیکسا کو استعمال کرنے کا شوقین برطانوی طوطا نے اپنی مالکن کی غیر موجودگی میں  اپنی پسندیدہ چیزوں کا آرڈر دیتا رہتا ہے۔
میرین وسچنیوسکی، جو برکشائر  کے نیشنل اینیمل ویلفیر ٹرسٹ   کی جانوروں کی ایک پناہ گاہ میں کام کرتی ہیں،  نے بتایا کہ جب طوطے ”روکو“ نے ملاقاتیوں کے سامنے گالیاں دینا شروع کیں تو وہ اسے آکسفورڈشائر میں اپنے گھر لے آئیں۔

(جاری ہے)


میرین نے بتایا کہ روکو جلد ہی  ان کی سمارٹ ڈیوائسز ایمزون ایلیکسا سے باتیں کرنے لگا۔ روکو ایلیکسا پر گانے چلاتا اور لطیفوں کی فرمائش کرتا۔میرین کے مطابق روکو کو جلد ہی پتا چل گیا کہ ایلیکسا سے چیزیں بھی آرڈر کی جا سکتی ہیں۔ اس پر روکو نے ہر روز ایلیکسا سے مختلف چیزیں منگوانا شروع کردیں۔ روکو ایلیکسا کو تربوز، کشمش،  شاخ گوبھی اور آئس کریم کا آرڈر بھی دے دیتا ہے۔
میرین کا کہنا ہے کہ وہ ہر روز ایلیکسا کا لاگ چیک کر کے خریداری منسوخ کرتی ہیں۔ میرین نے بتایا کہ روکو پتنگ اور لائٹ بلب منگوانے کی کوشش بھی کر چکا ہے۔