فوٹو گرافر کی ضرورت ہے۔ مفت میں دنیا بھر کی سیر، رہائش، کھانا اور 1 لاکھ ڈالر ملیں گے

Ameen Akbar امین اکبر منگل 18 دسمبر 2018 23:34

فوٹو گرافر کی ضرورت ہے۔ مفت میں دنیا بھر کی سیر، رہائش، کھانا اور 1 لاکھ ..

ایک دولت مند برطانوی خاندان کو ایک ایسے  فوٹو گرافر کی تلاش ہے جو ان کے ساتھ دنیا بھر کا سفر کرے اور ان کی تصویریں بنائے۔
ایک ویب سائٹ پرفوکل پر ملازمت کے اندراج (دیکھنے کے لیےیہاں کلک کریں) میں بتایا گیاہے کہ ایک خاندان کو ایسے فوٹو گرافر کی ضرورت ہےجو مختلف تقاریب اور مقامات جیسے موناکو اور ابوظہبی میں ہونے والی فارمولا ون گرینڈ پرکس، مالدیب میں غوطہ خوری، نیو اورلینز میں ماردی گرا، ریوڈی جنیرو کارنیوال اور وال دیزر میں سکائنگ کی تصاویر بنا سکے۔

(جاری ہے)


ملازمت کے اندراج کےمطابق فوٹو گرافر کو 1 لاکھ ڈالر، سفر ، کھانے اور رہائش کے اخراجات بھی دئیے جائیں گے۔
اندراج کے مطابق اشتہار دینے والا یہ خاندان ابھی گمنام رہ کر امیدواروں کا بیک گراؤنڈ چیک کرنا چاہتا ہے۔اس کے بعد حتمی امیدواروں کی فہرست جاری کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :