لاہور ،ایف آئی اے کی کاروائی، ھنڈی وحوالہ ملوث 2 ملزمان گرفتار ، قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد ، مقدمات درج

منگل 18 دسمبر 2018 23:53

لاہور ،ایف آئی اے کی کاروائی، ھنڈی وحوالہ ملوث 2 ملزمان گرفتار ، قبضہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 دسمبر2018ء) وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے )پنجاب کے زون نمبر 1 کارپوریٹ کرائم سرکل نے کاروائی کرتے ہوئے ھنڈی/حوالہ کے غیرقانونی کارو بار کے ذریعے حکومتی خزانے کو لاکھوں روپے نقصان پہنچا نے میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر کے ان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آعاز کر دیا کارپوریٹ کرائم سرکل کے انچارج ڈپٹی ڈائریکٹر خالد انیس نے نمائندہ کو تفصیلات سے آگاہ کر تے ہوئے بتایاکہ انہیں خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ کو پر روڈ پر واقع اجوا سنٹر میں ہنڈی/حوالہ کا غیرقانونی کارو بار کے ذریعے حکومتی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا یا جا رہا ہے اطلاع ملتے ہی فوری طور پر انہوں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریاض احمد خان کی سربراہی میں ایک خصوصی چھاپہ ما ر ٹیم تشکیل دی جس نے مطلوبہ جگہ پر جھا پہ مار کر موقع پر موجود 2 ملزمان ممتاز انجم اور بابر سلطان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 4 لاکھ 45 ہزار روپیہ جبکہ 1300 درہم، 260 ملائشیا رنگٹ، 100 چائنہ ین 1090 برآمد کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آعاز کر دیا۔

(جاری ہے)

کاروائی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد ریاض خان، سید نیئر ترمزی ریاض بٹ اور دیگر افسران و اہلکاروں نے حصہ لیا۔

متعلقہ عنوان :