امریکا میں مسلمان استاد اسرائیل کی حمایت کا حلف نہ لینے پر فارغ

متاثرہ خاتون ٹیچرنے قانونی چارہ جوئی کرتے ہوئے عدالت سے رجوع کرلیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 19 دسمبر 2018 09:57

امریکا میں مسلمان استاد اسرائیل کی حمایت کا حلف نہ لینے پر فارغ
آسٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 19 دسمبر۔2018ء) امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک سکول نے مسلم خاتون پیتھا لوجسٹ کو اسرائیل کی حمایت سے متعلق حلف اٹھانے سے انکار پر نوکری سے فارغ کردیاہے. بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق مسلمان خاتون باہیا اماوی گزشتہ 9 سال سے انڈیپنڈنٹ سکول (پی آئی ایس ڈی) میں بطور استاد بچوں کی اسپیچ پیتھالوجسٹ ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھا رہی تھیں.

متاثرہ ٹیچر کا کہنا ہے کہ سالانہ بنیادوں پر معاہدے کی تجدید کے لیے آفر لیٹر دیا جاتا تھا جو کہ گزشتہ 9 سال سے ایک جیسا تھا تاہم رواں سال دیے گئے آفر لیٹر کے متن میں تبدیلی کی گئی تھی.

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ رواں سال کے کنٹریکٹ میں اضافی نکات شامل کیے گئے جس میں اسرائیل کا بائیکاٹ نہ کرنے کا پابند کیا گیا اور حلفیہ طور پر معاہدے کے دورانیے میں اسرائیل کا معاشی یا کسی بھی طرح کا بائیکاٹ نہ کرنے کا وعدہ مانگا گیا تھا.

اسرائیل سے وفاداری کا حلف نہ لینے پر ٹیچر کو نوکری سے نکال دیا گیا اور سکول کے اس فیصلے کے خلاف متاثرہ خاتون نے قانونی چارہ جوئی کرتے ہوئے عدالت سے رجوع کرلیا ہے. خاتون نے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے عدالت میں موقف اپنایا کہ نوکری سے برخاست کرنا آزادی اظہار رائے کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے. انہوں نے بتایا کہ رواں سال کے کنٹریکٹ میں اضافی نکات شامل کیے گئے جس میں اسرائیل کا بائیکاٹ نہ کرنے کا پابند کیا گیا اور حلفیہ طور پر معاہدے کے دورانیے میں اسرائیل کا معاشی یا کسی بھی طرح کا بائیکاٹ نہ کرنے کا وعدہ مانگا گیا تھا.

اسرائیل سے وفاداری کا حلف نہ لینے پر ٹیچر کو نوکری سے نکال دیا گیا اور سکول کے اس فیصلے کے خلاف متاثرہ خاتون نے قانونی چارہ جوئی کرتے ہوئے عدالت سے رجوع کرلیا ہے. خاتون نے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے عدالت میں موقف اپنایا کہ نوکری سے برخاست کرنا آزادی اظہار رائے کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے.

متعلقہ عنوان :