چمن میں دھماکہ ، قبائلی رہنما سمیت 3 افراد زخمی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 19 دسمبر 2018 11:02

چمن میں دھماکہ ، قبائلی رہنما سمیت 3 افراد زخمی
چمن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2018ء) : چمن میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں قبائلی رہنما سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق چمن کے علاقہ بوغرہ روڈ پر سبزی مارکیٹ کے قریب دھماکہ ہوا۔ دھماکے میں 3 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

(جاری ہے)

زخمیوں میں ایک قبائلی رہنماء بھی شامل ہیں جنہیں زخمی حالت میں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ دھماکے کی اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس اور ریسکیو حکام کو جائے وقوعہ پر طلب کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق دھماکہ خیز مواد قبائلی رہنماء کی دکان کے قریب نصب کیا گیا تھا۔ واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :