شاہ سلمان کا شہریوں کو روزمرہ اخراجات کے لیے ایک ہزار ریال ماہانہ الاؤنسزدینے کا حکم

بدھ 19 دسمبر 2018 11:15

شاہ سلمان کا شہریوں کو روزمرہ اخراجات کے لیے ایک ہزار ریال ماہانہ الاؤنسزدینے ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ایک شاہی فرمان کے ذریعے سعودی شہریوں کو روزمرہ اخراجات کو پورا کرنے کے لیے ایک ہزار ریال ماہانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔اس حکم کا اطلاق سرکاری ملازم سعودی شہریوں ، فوجیوں اور پنشنروں پر ہوگا۔

(جاری ہے)

سعودی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق شاہی فرمان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کی نظامت عامہ برائے سماجی بیمہ سے استفادہ کرنے والے پنشنروں کو ہر ماہ 500 ریال ادا کئے جائیں گے۔

طلبہ اور طالبات کے ماہانہ الاؤنس (وظائف) میں 10 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو شہریوں کے ماہانہ الاؤنس اور طلبہ وطالبات کے وظیفے میں اضافے کی تجویز ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پیش کی تھی۔اس فرمان کا ایک مالیاتی سال تک اطلاق ہوگا اور اس کے بعد سماجی تحفظ کے نظام کا ازسرِنو جائزہ لیا جائے گا۔